نئی دہلی،22اگسٹ(ایجنسی) حکومت نے آج امید ظاہر کہ ریزرو بینک کے نئے مقرر گورنر ارجت پٹیل اپنے نئے عہدے کی ذمہ داری کامیابی سے ادا کریں گے اور افراط زر اور اقتصادی ترقی کے درمیان توازن کے لیے ریزرو بینک میں مانیٹری پالیسی سے منسلک اپنے تجربات کا بخوبی استعمال کریں
گے.
پٹیل اس وقت (آر بی آئی) کے ڈپٹی گورنر ہیں اور گورنر رگھو رام راجن کی مدت ختم ہونے پر مرکزی بینک کے سربراہ کا عہدہ سنبھالیں گے. راجن کی مدت چار ستمبر کو مکمل ہو رہا ہے.